0
Wednesday 23 May 2018 02:23

رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ اور اللہ تعالی کیطرف سے خصوصی انعام ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ اور اللہ تعالی کیطرف سے خصوصی انعام ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالٰی ہمیں موقع عطا کرتا ہے کہ ہم صوم و صلٰوۃ اور عبادات کے ذریعے اپنی اندرونی کثافتیں دور کریں، رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ اور اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے، محض جسمانی عبادات سے اس ماہ کی برکتوں کو مکمل طور پر نہیں سمیٹا جا سکتا بلکہ یہ مقدس مہینہ آپس کے معاملات میں صبر و تحمل، رواداری، اخوت، عجز و انکساری کا بھی تقاضہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیئے، سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقرباء کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے، جو لوگ رمضان کے دنوں میں چور بازاری اور خود ساختہ مہنگائی کرتے ہیں وہ روزداروں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں، اس طرح کے اعمال روزہ کی قبولیت میں مانع ہیں، ایسے لوگ روزہ کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ اپنے تمام اعضاء کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے کے خصوصی انعام ہیں، روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے اور یہ تب ہی حاصل ہوتے ہیں جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران وطن عزیز کی ترقی و استحکام کے لئے بھی خصوصی طور پر دعا کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 726717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب