QR CodeQR Code

اورنج لائن ٹرین منصوبے کی اصل لاگت اور ظاہر کئے جانیوالی مالیت میں فرق، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

23 May 2018 12:27

اسلام ٹائمز: درخواست گزار کے وکیل نےکا کہنا ہے کہ آئین کے تحت ہر شہری کو معلومات تک رسائی کا حق ہے، اورنج لائن ٹرین منصوبے کے بارے میں تفصیلات فراہم نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ منصوبے کی اصل لاگت اور ظاہر کی جانے والی مالیت میں فرق ہے، اورنج ٹرین منصوبہ پر آنے والی اصل لاگت کی تفصیلات کے حصول کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ اورنج لائن ٹرین سے متعلق اصل لاگت کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ اورنج ٹرین منصوبے کی لاگت کے بارے میں تفصیلات تک رسائی کیلئے مختلف حکام سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دعوی کیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت کے بارے میں اصل اعداد و شمار کو ظاہر نہیں کیا جا رہا جو اس بات کا بات ثبوت ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی اصل لاگت اور ظاہر کئے جانے والی مالیت میں فرق ہے۔ وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو معلومات تک رسائی کا حق ہے، اورنج لائن ٹرین منصوبے کے بارے میں تفصیلات فراہم نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت کی تفصیلات کے بارے میں تمام تر معلومات فراہم کرنے کا حکم دے۔


خبر کا کوڈ: 726761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726761/اورنج-لائن-ٹرین-منصوبے-کی-اصل-لاگت-اور-ظاہر-کئے-جانیوالی-مالیت-میں-فرق-ہائیکورٹ-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org