0
Wednesday 23 May 2018 16:42

پشاور میں سرچ آپریشن، سنگین مقدمات میں مطلوب 45 افراد گرفتار

پشاور میں سرچ آپریشن، سنگین مقدمات میں مطلوب 45 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب 45 جرائم پیشہ و منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور قاضی جمیل الرحمٰن کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور جاوید اقبال کی نگرانی میں پشاور پولیس نے کینٹ، سٹی، رورل اور صدر ڈویژن میں جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 45 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر ان کے قبضے سے 8 کلو گرام چرس، 2 عدد بندوق، 5 عدد پستول اور 39 عدد کارتوس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ دوران آپریشن تحفظ مکانات ایکٹ کے تحت 20 افراد کو بھی نامکمل کوائف پر گرفتار کرکے حوالات منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، جن میں اب تک کثیر تعداد میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن اور منشیات برآمد کی گئی ہیں، جن میں تھانہ تہکال پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران 6 منشیات سمگلرز کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 15 کلو ہیروئن اور 4 کلو گرام چرس برآمد کیا تھا۔ جس کے سلسلے میں گذشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے اپنے دفتر میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کرکے کارروائی میں حصہ لینے والے افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات و توصیفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس اعلٰی کارکردگی دکھانے والے افسروں و اہلکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اورمحکمہ پولیس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اسی طرح ان کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 726832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش