QR CodeQR Code

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 43 ڈگری سے تجاوز کرگیا

23 May 2018 17:38

ایک ہفتے سے شہر قائد میں دن کے وقت پارہ 41 ڈگری سے بھی تجاوز کر رہا ہے۔ شدید گرمی، سمندری ہواؤں کی بندش، پانی کی عدم فراہمی اور کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہلوڈ شیڈنگ نے روزے داروں کو نڈھال کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی لہر برقرار ہے اور بدھ کے روز بھی درجہ حرارت 43 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے کراچی والوں سے سمندر کی ٹھنڈی ٹھار ہوائیں روٹھی ہوئی ہیں، جن کی وجہ سے شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، ایک ہفتے سے شہر قائد میں دن کے وقت پارہ 41 ڈگری سے بھی تجاوز کر رہا ہے۔ شدید گرمی، سمندری ہواؤں کی بندش، پانی کی عدم فراہمی اور کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہلوڈ شیڈنگ نے روزے داروں کو نڈھال کر دیا ہے۔ بدھ کے روز بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گرمی کی تپش (ہیٹ انڈیکس) 46 ڈگری تک محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی یہ حالیہ لہر مزید دو روز تک جاری رہے گی۔ ماہرین نے شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو دھوپ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور باہر جانا ضروری ہو تو سر کو کسی گیلے کپڑے سے ڈھانپیں، اس کے علاوہ چھتری لے کر گھر سے باہر جائیں۔


خبر کا کوڈ: 726841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726841/کراچی-میں-شدید-گرمی-کی-لہر-برقرار-درجہ-حرارت-43-ڈگری-سے-تجاوز-کرگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org