0
Thursday 24 May 2018 10:06

نگران وزیراعظم کے نام کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر آج پھر ملاقات کرینگے

نگران وزیراعظم کے نام کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر آج پھر ملاقات کرینگے
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعظم کے تقرر کے لئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اہم ملاقات آج ہو گی جبکہ پی پی نے بھی اس سلسلے میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام کو حتمی شکل دینے کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ آج پھر ملاقات کریں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہو گا۔ اس سلسلے میں سابق صدر آصف زردادی بھی کل دورہ لاہور مختصر کر کے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹو اور آصف زردادی کی مشترکہ صدارت میں ہوگا، اجلاس میں پارٹی کے سینئر مرکزی اور صوبائی قائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے، پی پی قیادت نگران وزیراعظم کے تقرر، عام انتخاںات اور دیگر امور پر مشاورت کرے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں پانچویں ملاقات بھی بےنتیجہ ختم ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 35 منٹ جاری رہی لیکن نگران وزیراعظم پر اتفاق نہ ہو سکا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا ملاقات ہو گئی، گیم اب حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ نگران وزیراعظم کا نام اگر مجوزہ آئنی مدت کے اندر فائنل نہ ہو سکا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر 2، 2 نام بھیجیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی دیئے گئے 4 ناموں میں سے نگران وزیراعظم طے کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی بھی طے نہ کر سکی تو فیصلے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 726979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش