0
Thursday 24 May 2018 11:17

متحدہ مجلس عمل نے عید کے بعد جلسوں کا اعلان کر دیا

متحدہ مجلس عمل نے عید کے بعد جلسوں کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل پاکستان کے مرکزی قائدین کا مرکز اہلحدیث 106 راوی روڈ لاہور پر اجلاس ہوا، جس کی صدارت ایم ایم اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، رانا شفیق خاں پسروری، مولانا امجد خاں، علامہ عارف حسین واحدی، مولانا محمد خاں لغاری نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ایم اے عید کے بعد ملک بھر میں جلسے کرے گی، ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمٰن 4 جون کو ایم ایم اے کا منشور پیش کریں گے، جبکہ کراچی، پشاور، ملتان، راولپنڈی، ایبٹ آباد میں جلسوں سے قائدین خطاب کریں گے۔ جلسوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل عوام کے لئے امید نو بنے گی، ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے نظام مصطفٰی کا نفاذ کریں گے، پوری قوم کی امیدیں ایم ایم اے پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 726998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش