QR CodeQR Code

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا

24 May 2018 14:42

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو گرمی کی شدت میں خاصی حد تک کمی ہوگی، تاہم خدشہ ہے کہ پیر سے کراچی سمیت سندھ کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر بڑھ سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی تھی، تاہم سمندری ہوائیں بحال ہونے سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 5 روز بعد سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بحال ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے دوپہر 2 بجے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، تاہم ہیٹ انڈیکس (گرمی کی شدت) 41 درجہ سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے، جبکہ سمندری ہوائیں 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو گرمی کی شدت میں خاصی حد تک کمی ہوگی، تاہم خدشہ ہے کہ پیر سے کراچی سمیت سندھ کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر بڑھ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ امسال شدید گرمی کی لہر سے متعلق آگہی ہونے کے باعث شہریوں نے احتیاطی اقدامات کے تحت شدید گرمی میں کام کرنے اور باہر نکلنے سے گریز کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 727056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727056/کراچی-میں-سمندری-ہوائیں-بحال-ہونے-سے-کئی-روز-جاری-شدید-گرمی-کا-زور-ٹوٹ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org