0
Thursday 24 May 2018 09:55

دیرالزور میں شامی فوج کے 2 ٹھکانوں پر امریکہ اور داعش کا بیک وقت حملہ

دیرالزور میں شامی فوج کے 2 ٹھکانوں پر امریکہ اور داعش کا بیک وقت حملہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ دیرالزور میں شامی فوج کے دو ٹھکانوں پر امریکی اتحادی جنگی طیاروں کے حملے کے ساتھ ہی دہشت گرد گروہ داعش نے بھی اس علاقے پر حملہ کر دیا۔ شام کی جنگ کے میڈیا سیل نے اعلان کیا کہ امریکی اتحادی جنگی طیاروں نے صوبہ دیر الزور کے جنوب مغرب میں ٹی۔2 چھاونی کے اطراف میں شامی فوج کے دو ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحادی جنگی طیاروں نے صوبہ دیرالزور کے جنوب میں ابو کمال اور حمیمہ میں واقع چھاونی پر جو حملہ کیا ہے، اس میں صرف مالی نقصان ہوا ہے۔ شامی فوج کے اعلان کے مطابق امریکی اتحادی جنگی طیاروں کے حملے کے ساتھ ہی تکفیری داعشیوں نے بھی حملہ کر دیا۔ شام کی فوج اور مقاومتی فورسز نے داعش کے تکفیری دہشت گردوں کے صحرائے المیادین میں حملے کو پسپا کر دیا۔ اس حملے میں داعش کے دہشت گردوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی اور یہ علاقہ ابھی تک شامی فوج اور مقاومتی فورسز کے زیر کنٹرول ہے۔
خبر کا کوڈ : 727083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش