QR CodeQR Code

فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام، اسفندیار ولی خان کی قوم کو مبارکباد

24 May 2018 18:44

قومی اسمبلی سے 31ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اپنے بیان میں اے این پی کے مرکزی صدر نے آج کے دن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ممبران قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام نے بہت تکالیف اور نقصانات اٹھائے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ انکے علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ترقی کا عمل شروع کیا جا سکے تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن و سکون کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم ہونے پر ساری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ قومی اسمبلی سے 31ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اپنے بیان میں اے این پی کے مرکزی صدر نے آج کے دن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ممبران قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام ملکی سلامتی اور مضبوطی کا ضامن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کے عوام نے بہت تکالیف اور نقصانات اٹھائے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کے علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ترقی کا عمل شروع کیا جا سکے تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن و سکون کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اس تاریخی مرحلے کیلئے ہمارے مشران نے سختیاں جھیلیں ہیں، تکالیف اٹھائی ہیں، مسلسل جدوجہد کی ہے۔ آج کا دن ساری دنیا میں بسنے والے پختونوں کیلئے خوش بختی کا دن ہے اور اسی لئے تمام پختونوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ ہر آنے والا دن پختونوں کیلئے امن، سکون، ترقی اور خوشحالی کا باعث ہو۔


خبر کا کوڈ: 727115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727115/فاٹا-کا-خیبر-پختونخوا-میں-انضمام-اسفندیار-ولی-خان-کی-قوم-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org