0
Thursday 24 May 2018 21:54

پیپلز پارٹی اور اقتدار پر قبضہ کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہونا شروع ہوگئے ہیں، علی اکبر گجر

پیپلز پارٹی اور اقتدار پر قبضہ کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہونا شروع ہوگئے ہیں، علی اکبر گجر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے کا سلسلہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے شروع کیا جو موجودہ صورتحال میں بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا، جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی کی قیادت نے پہنچایا ہے، بے نظیر بھٹو شہید کے مبینہ قاتلوں تک پہنچنے میں ناکامی کے پیچھے بھی پیپلز پارٹی کی قیادت ہی ہے، ڈکٹیٹر مشرف کی حمائت کرنے والے آصف زرداری کے کارناموں سے پردہ اٹھنا شروع ہوگیا ہے، بہت جلد قوم پیپلز پارٹی کا جمہوری نقاب اترتے دیکھے گی، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بے نظیر بھٹو کی طرف سے پیش کئے گئے میثاق جمہوریت کے مسودے کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اس پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب علی اکبر گجر نے کہا کہ جمہوریت کے کندھے پر سوار ہوکر پیپلز پارٹی اور اقتدار پر قبضہ کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہونا شروع ہوگئے ہیں، میثاق جمہوریت کے دعوے داروں نے اقتدار کی خاطر جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ کیا، آمریت کا ساتھ دینے پر پیپلز پارٹی کی قیادت قوم سے معافی مانگے، ثابت ہوگیا کہ مشرف کو ملک سے فرار کروانے میں سب سے زیادہ عمل دخل آصف زرداری کا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نے ابھی تو رازوں کی پٹاری سے صرف ڈھکنا اٹھایا ہے، جس دن کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے قائد نواز شریف نے جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے چہروں کی نقاب کشائی کی تو پاکستانی سیاست میں بھونچال آجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 727148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش