0
Thursday 24 May 2018 22:17

میرے اقامہ کی خبریں بے بنیاد ہیں، تین مرتبہ وضاحت کر چکا ہوں، وزیر داخلہ سندھ

میرے اقامہ کی خبریں بے بنیاد ہیں، تین مرتبہ وضاحت کر چکا ہوں، وزیر داخلہ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ میرے اقامہ کی خبریں بے بنیاد ہیں، تین مرتبہ وضاحت کر چکا ہوں، ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ میرے اثاثوں میں میرا اقامہ ڈکلیئرڈ ہے، میں نے الزامات لگانے والوں کے خلاف پیٹیشن دائر کر رکھی ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر منفی مہم چلا کر سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفیں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، مخالفیں کا پروپیگنڈا کام نہیں آئیگا، وہ ناکام ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں کامیاب ہو کر دکھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 727152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش