0
Thursday 24 May 2018 22:27

عید سے قبل نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کا اعلان، یکم تا 14 جون جاری ہونگے

عید سے قبل نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کا اعلان، یکم تا 14 جون جاری ہونگے
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، بینکوں کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ یکم سے 14 جون تک جاری کیے جائیں گے اور صارفین کسی بھی کمرشل بینک سے پرانے نوٹ دے کر نئے کرنسی نوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک ایس ایم ایس نمبر (8877) بھی جاری کیا گیا ہے، جس پر صارفین اپنے بینک کا برانچ کوڈ اور شناختی کارڈ نمبر بھیج کر نوٹوں کی بکنگ کروا سکتے ہیں،  ایس ایم ایس کرنے کے بعد صارف کو کرنسی نوٹس کی مطلوبہ تعداد اور بینک برانچ کی معلومات فراہم کر دی جائیں گی۔ نئے کرنسی نوٹس حاصل کرنے کیلئے ایک موبائل نمبر اور ایک شناختی کارڈ نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے، ایک صارف کو ایک سے زائد مرتبہ نئے کرنسی نوٹ فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ صارف 10 روپے نوٹس کے تین پیکٹ، جبکہ 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹس کا ایک ایک پیکٹ حاصل کر سکیں گے، کسی بھی مسئلے کی شکایت درج کروانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے ہیلپ لائن نمبر 021111008877 بھی جاری کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 727153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش