0
Friday 25 May 2018 14:47

فاٹا انضمام کے حوالے سے تاریخ پشتونخوامیپ اور جمعیت کو کبھی معاف نہیں کریگی، منظور احمد کاکڑ

فاٹا انضمام کے حوالے سے تاریخ پشتونخوامیپ اور جمعیت کو کبھی معاف نہیں کریگی، منظور احمد کاکڑ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری ومشیر وزیراعلٰی بلوچستان منظور احمد کاکڑ نے فاٹا انضمام بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج دکھ اس بات پر ہوا کہ جو قوم پرست جماعت پشتونوں کے نام پر سیاست کرتے تھے، آج ان کی جانب سے مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہم نے اس لئے راستے الگ کئے تھے کہ پشتونوں کے نام پر بدنما داغ ہے اور ہم پشتونوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ آج ہمیں خوشی ہوئی کہ ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے  فاٹا اصلاحات بل کی پارلیمنٹ میں منظوری دی۔ مگر پشتونوں اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے تاریخ میں شامل کر دیا کہ وہ پشتونوں کے نام پر سیاست اور اقتدار حاصل کرتے ہیں، مگر پشتونوں کے بنیادی حقوق کے لئے کبھی بھی جدوجہد نہیں کی۔ ساڑھے چار سال اقتدار میں رہ کر پشتونوں کے نام پر بلوچستان میں مراعات حاصل کیں، مگر کسی بھی پشتون علاقے کو ترقی نہیں دی اور صرف اپنے خاندان کو ترجیح دی۔ آج ثابت ہوا کہ باقی تمام سیاسی جماعتوں نے  فاٹا کی پسماندگی، غربت کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔ اب  فاٹا سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 727201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش