0
Friday 25 May 2018 14:54

کراچی میں اگلے ہفتے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی میں اگلے ہفتے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اگلے ہفتے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کئی روز تک شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کا جینا محال کیا ہوا تھا، تاہم گزشتہ روز سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔ شہر میں موجودہ ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی ہیں۔ کراچی میں فی الحال تو گرمی کی شدت کسی قدر کم ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ غیر معمولی ہیٹ ویو کراچی والوں کا پیچھا نہیں چھوڑنے والی، کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے پھر  ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیر سے کراچی کا درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر بڑھے گا، تاہم گرمی کی یہ لہر بدھ تک جاری رہے گی، جمعرات سے درجہ حرارت میں کمی آنے لگے گی۔ معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران خاص طور پر روزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کیا جائے،  اس کے علاوہ باہر نکلتے وقت چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔ واضح رہے کہ 2015ء میں کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں اموات ہوئی تھیں، تاہم امسال شدیدی گرمی کی لہر سے آگہی ہونے کے باعث شہریوں نے احیتاط برتی، جبکہ حکومت کی جانب سے جگہ جگہ ہیٹ اسٹروک سینٹرز  بھی قائم کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 727205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب