0
Friday 25 May 2018 18:31

ملتان، سی ٹی ڈی کی کارروائی 3 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اسلحہ برآمد

ملتان، سی ٹی ڈی کی کارروائی 3 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ دھماکہ خیز مواد اور گولیاں برآمد کرلیں، نواب پور کے علاقے بلوچاں والا باغ کے قریب سے سی ٹی ڈی ملتان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد مزمل اکرم اور عبدالماجد کو گرفتار کیا۔ دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر اہم تنصیبات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی ملتان کی ٹیم نے مذکورہ دہشت گردوں کو مزید انکشافات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور تفتیش کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 727250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش