QR CodeQR Code

درختوں کا نہ ہونا کراچی میں ہیٹ ویو کی بڑی وجہ قرار

25 May 2018 21:13

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ کراچی گزشتہ 5 دن سے ہیٹ ویو اور موسم کی سختی سے گزر رہا ہے، گرمی کی شدید لہر نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، دوسری جانب بعض افراد تپتے ہوئے موسم کے باعث جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو بڑی تعداد میں مزید اموات کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مختلف منصوبوں کے نام پر گرین بیلٹس کو تباہ کر دیا گیا ہے جو کہ ہیٹ ویو کی بڑی وجہ ہے۔ کراچی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے نام پر گرین بیلٹ پر لگائے جانے والے ہزاروں پودوں اور بڑے درختوں کو ختم کر دیا گیا۔ جس کے بعد کراچی کے صرف 1.87 فیصد رقبے پر درخت باقی رہ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن سے ٹاور تک بننے والے گرین بس منصوبے کیلئے علاقے میں موجود بڑی گرین بیلٹ تعمیراتی مراحل کی زد میں آکر تقریبا ختم ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ لیاقت آباد، ناظم آباد، جہانگیر روڈ، تین ہٹی اور دیگر علاقوں میں بھی یہی صورت حال ہے کہ مختلف منصوبوں کے نام پر گرین بیلٹس کو تباہ کر دیا گیا ہے جس کا خمیازہ عوام کو گرمی کی زیادہ شدید لہر کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ کراچی گزشتہ 5 دن سے ہیٹ ویو اور موسم کی سختی سے گزر رہا ہے، گرمی کی شدید لہر نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، دوسری جانب بعض افراد تپتے ہوئے موسم کے باعث جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو بڑی تعداد میں مزید اموات کا خدشہ ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 727263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727263/درختوں-کا-نہ-ہونا-کراچی-میں-ہیٹ-ویو-کی-بڑی-وجہ-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org