0
Saturday 26 May 2018 00:29

پاک فوج کا لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پر تحفظات کا اظہار، 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب

پاک فوج کا لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پر تحفظات کا اظہار، 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب
اسلام ٹائمز۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پر فوج نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کیے ہیں، جنرل اسد درانی کو اپنے بیانات پر پوزیشن واضح کرنے کے لیے 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کتاب میں حقائق کے منافی باتیں ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہیں جس پر لیفٹیننٹ جنرل اسد درانی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی، کوئی بھی شخص ملک اور قانون سے بالاتر نہیں ہے جبکہ یہ ایکشن ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر لیا گیا ہے جو نہ صرف حاضر سروس بلکہ ریٹارئرڈ آفسران پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

دریں اثنا سینیٹ کے اجلاس میں بھی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ کی کتاب زیر موضوع رہی جبکہ چیئرمین سینیٹ نے وزارت خارجہ سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔
خبر کا کوڈ : 727298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش