0
Saturday 26 May 2018 11:26

جے یو آئی (ف) 27 مئی کو فاٹا انضمام کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر دھرنا دیگی

جے یو آئی (ف) 27 مئی کو فاٹا انضمام کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر دھرنا دیگی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بل کی منظوری پر جے یو آئی (ف) نے احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پشاور میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ جے یو آئی (ف) 27 مئی کو پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر دھرنا دے گی، جس کیلئے تیاری شروع کر دی گئی ہے، جے یو آئی (ف) نے کارکنوں کو اتوار کے روز اسمبلی سیکرٹیریٹ کے سامنے جمع ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ واضح رہے کہ فاٹا اصلاحات کیلئے 31ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی (ف) کے ارکان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے احتجاجاً واک آوٹ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 727321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش