0
Saturday 26 May 2018 19:33

کراچی, ہیٹ ویو کی نئی وارننگ جاری

کراچی, ہیٹ ویو کی نئی وارننگ جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں غیر معمولی گرمی کی لہر ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی نئی وارننگ جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غیر معمولی شدید گرمی، سمندر ہواؤں کی بندش اور بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی والوں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ایک ہفتے شدید گرمی پڑنے کے بعد ابھی کراچی والوں نے کسی قدر سکون کا سانس لیا تھا کہ گرمی کی نئی لہر نے عوام کو آگھیرا ہے۔ دن 1 بجے پارہ 39 ڈگری سے تجاوز کر گیا، جبکہ گرمی کی تپش 42 ڈگری محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں ہیٹ ویو کی نئی وارننگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق شہر میں ہفتے سے پیر تک درجہ حرارت 42 ڈگری تک رہے گا۔ اس لئے شہری صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگوں کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور سر پر گیلا رومال ضرور رکھیں۔ واضح رہے کہ مئی کا مہینہ کراچی میں روایتی طور پر گرم ہی رہتا ہے اور اس مہینے کا اوسط درجہ حرارت 37 ڈگری تک رہتا ہے، تاہم رواں برس غیر معمولی گرمی پڑی ہے۔

خبر کا کوڈ : 727441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش