0
Saturday 26 May 2018 19:46

سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن

سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دینگے، سندھ کو بچانے کیلئے سندھ کے لوگ اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب کرپشن خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ مقدمے میں نامزد سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جبکہ نیب گواہ زینت جہاں عدالت میں پیش نہ ہو سکیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شرجیل انعام میمن سے استفسار کیا کہ آپکو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ جیل میں ایئر کولر کیلئے حکومت سے درخواست کی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایئر کولر کی تقسیم ایک اچھا اقدام ہے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے دورہ میں انتظامیہ کی تعریف کی تھی۔

شرجیل میمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر صاف شفاف انتخابات ہوںگے، تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔ ٹی وی پروگرام کے دوران نعیم الحق کے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انکا عمل انتہائی افسوس ناک ہے، اس سے زیادہ افسوس کی بات عمران خان نے نعیم الحق کو شاباشی دی۔ الگ صوبے کے مطالبے پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کو بچانے کیلئے سندھ کے لوگ اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں، جب تک سندھ کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں، سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 727443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش