QR CodeQR Code

مردان میں اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح، عمران خان نہ پہنچ سکے

26 May 2018 21:57

اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پہنچنا تھا لیکن وہ بروقت نہ پہنچ سکے، انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس کیساتھ ساتھ بے نظیر چلڈرن ہسپتال کا بھی افتتاح کرنا تھا، تاہم وہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث نہیں آ سکے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مہمان نواز شہر ضلع مردان میں وزیر تعلیم کے پی نے تعلیمی بورڈ کے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پہنچنا تھا لیکن وہ بروقت نہ پہنچ سکے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دورہ مردان میں اسپورٹس کمپلیکس کے ساتھ ساتھ بے نظیر چلڈرن ہسپتال کا بھی افتتاح کریں گے تاہم وہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث نہیں آ سکے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے نہ پہنچ سکنے کی وجہ سے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح وزیر تعلیم خیبر پختونخوا عاطف خان نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ عاطف خان نے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردان اسپورٹس کمپلیکس37 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔ کے پی کے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ مردان اسپورٹس کمپلیکس میں عالمی سطح کے تمام اِن ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کی سہولت ہوگی، کمپلیکس کی وجہ سے ضلع کے اندر نوجوانوں میں صحت مند جسمانی سرگرمیوں کی طرف رجحان بڑھے گا۔ عاطف خان نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعلٰی کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوا ہے، عمران خان کو بھی نام پر اتفاق سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 727495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727495/مردان-میں-اسپورٹس-کمپلیکس-کا-افتتاح-عمران-خان-نہ-پہنچ-سکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org