0
Saturday 26 May 2018 22:07

اگر ملک کو آگے بڑھانا ہے تو اس کا واحد راستہ جمہوریت ہے، حمزہ شہباز

اگر ملک کو آگے بڑھانا ہے تو اس کا واحد راستہ جمہوریت ہے، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ملک کو آگے بڑھانا ہے تو اس کا واحد راستہ جمہوریت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کے پی میں نیا پاکستان کہاں ہے؟ 100 دن کا پروگرام دینے والے بتائیں کہاں ہے بلین ٹری؟۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں دھول اٹھ رہی ہے اور اسپتالوں میں اسٹریچر ٹوٹے ہوئے ہیں جب کہ اس کے برعکس پنجاب کے تمام اسپتالوں میں بہت اچھا کام ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور قبضہ مافیا کے لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں اور قوم دیکھ رہی ہے کہ عمران خان نے خیبرپختون خوا میں کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی کے عوام سے معافی مانگیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ حقیقت پسندی کا سامنا کرنا چاہیے اور ملک کو آگے بڑھانا ہے تو اس کا واحد راستہ جمہوریت ہے، گزشتہ حکومت نے مدت پوری کی یہ بھی کرے گی ۔
 
خبر کا کوڈ : 727496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش