QR CodeQR Code

ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ کالج میں سوشل سیکریٹری منتخب کر لیا گیا

26 May 2018 22:16

آکسفورڈ کالج میں سیاسیات، فلسفہ اور معاشیات پڑھنے والی ملالہ آئندہ تعلیمی سال کے لیے ٹائیگر اکاون کے ہمراہ سوشل سیکریٹری کے کردار کی اہمیت بتائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسزئی کو آکسفورڈ کالج کے طالب علموں نے سوشل سیکریٹری منتخب کر لیا۔ 20 سالہ ملالہ یوسفزئی آکسفورڈ کالج میں جماعتوں کو منصوبے بنانے میں مدد کریں گی۔ پاکستان کی نوبیل امن انعام یافتہ طالبہ کو گزشتہ ہفتے ہی آکسفورڈ کالج میں الیکشن کے لیے جونیئر کامن روم (جے سی آر) ایگزیکٹو کمیٹی میں منتخب کیا گیا تھا۔ آکسفورڈ کالج میں سیاسیات، فلسفہ اور معاشیات پڑھنے والی ملالہ آئندہ تعلیمی سال کے لیے ٹائیگر اکاون کے ہمراہ سوشل سیکریٹری کے کردار کی اہمیت بتائیں گی۔ روان برس جے سی آر کی جانب سے آؤٹ ڈور مووی نائٹ، ایک جاز نائٹ اور گارڈن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 727499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727499/ملالہ-یوسفزئی-کو-آکسفورڈ-کالج-میں-سوشل-سیکریٹری-منتخب-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org