QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں فاٹا کا انضمام، افغانستان کے تمام اعتراضات مسترد

27 May 2018 14:41

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فاٹا کے انضمام پر ہماری پارلیمان کا فیصلہ قبائلی علاقوں کے عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے ۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کے عمل میں مداخلت نہ کرنے کے اصولوں پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔  پاکستان نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر افغانستان کے اعتراضات مسترد کر دیئے ہیں۔ پاکستان نے فاٹا کے انضمام پر افغان پریس ایجنسی کی جانب سے افغان قیادت سے منسوب بیان کو مسترد کیا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فاٹا کے انضمام پر ہماری پارلیمان کا فیصلہ قبائلی علاقوں کے عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے ۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کے عمل میں مداخلت نہ کرنے کے اصولوں پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے۔ واضح رہے کہ افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کابل حکومت نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے پاکستانی حکومت کے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 727625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727625/خیبر-پختونخوا-میں-فاٹا-کا-انضمام-افغانستان-کے-تمام-اعتراضات-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org