QR CodeQR Code

لاہور میں جعلی اسلحہ لائسنس کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی

27 May 2018 15:52

بعض چھوٹے ملازمین نے اندراج اور منظوری لئے بغیر جعلی مہریں لگا کر اسلحہ لائسنس بناتے رہے جس میں زیادہ تر نائن ایم ایم، 30,32 بور اور پمپ ایکشن کے بنائے گئے تھے۔ اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہونے پر جعلسازی کا انکشاف ہوا۔ انکوائری میں دس ہزار لائسنس کی نشاندہی ہوئی جس کے الزام میں چند سرکاری ملازمین اور پرائیویٹ افراد کیخلاف کارروائی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جعلی اسلحہ لائسنس کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ تصدیق شدہ لائسنسوں کی تعداد 92 ہزار ہوگئی ہے۔ جعلسازی میں کون کون ملوث تھے چند افراد کے علاوہ کسی کو سزا نہ مل سکی۔ سالہا سال سے ڈی سی او آفس لاہور سے جاری ہونیوالے اسلحہ لائسنس کیساتھ ساتھ جعلی لائسنس بھی بنتے رہے، بعض چھوٹے ملازمین نے اندراج اور منظوری لئے بغیر جعلی مہریں لگا کر اسلحہ لائسنس بناتے رہے جس میں زیادہ تر نائن ایم ایم، 30,32 بور اور پمپ ایکشن کے بنائے گئے تھے۔ اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہونے پر جعلسازی کا انکشاف ہوا۔ انکوائری میں دس ہزار لائسنس کی نشاندہی ہوئی جس کے الزام میں چند سرکاری ملازمین اور پرائیویٹ افراد کیخلاف کارروائی کی گئی اسلحہ لائسنس بننے تو بند ہوگئے لیکن لائسنس کی تصدیق کا عمل تاحال جاری ہے، یوں اب تک جعلی لائسنس کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور تصدیق شدہ لائسنس کی تعداد 92 ہزار آگئی ہے، 30 ہزار لائسنس کن لوگوں نے بنائے اس امر کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ ڈی سی آفس ترجمان کا کہنا ہے کہ لائسنس تیار کرنا ہوگئے ہیں، ذمہ داران کیخلاف گزشتہ ڈی سی اوز کر چکے ہیں، جعلی لائسنس کی تعداد کتنی ہے اس کے بارے میں کوئی کچھ نہیں بتا سکتے لیکن کمپیوٹرائزڈ لائسنس تصدیق کیلئے آئیں گے تو کلیئر ہونے لاپتہ چلے گا۔


خبر کا کوڈ: 727667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727667/لاہور-میں-جعلی-اسلحہ-لائسنس-کی-تعداد-30-ہزار-سے-تجاوز-کرگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org