0
Sunday 27 May 2018 19:18

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان کا مہلک خودکش بم حملہ، 8 فوجی اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان کا مہلک خودکش بم حملہ، 8 فوجی اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک خودکش بم حملے میں کم از کم 8 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اتوار کی صبح خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ایک چھوٹے ٹرک میں ایک فوجی اڈے کے قریب دھماکہ کیا۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس میں ایک سو سے زائد افغان سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوٰی کیا ہے لیکن طالبان اکثر اپنی کارروائیوں میں جانی نقصان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے آئے ہیں۔ ہلمند افغانستان میں پوست کی ایک کاشت کرنے والا ایک بڑا صوبہ ہے جس کے اکثر اضلاع پر یا تو طالبان کا قبضہ ہے یا عسکریت پسند وہاں لڑائی میں مصروف ہیں۔ افغاں حکام کے بقول اتوار کو یہ خودکش حملہ جس علاقے میں ہوا، افغان سکیورٹی فورسز نے حال ہی میں اسے عسکریت پسندوں کے قبضے سے واگزار کروایا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل سے طالبان کے ساتھ ہونے والی لڑائیوں اور ان کے حملوں میں سیکڑوں افغان سکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں جبکہ عسکریت پسندوں نے کئی ایک نئے علاقوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ ملک میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر حال ہی میں افغان حکومت نے قانون سازوں کو بتایا تھا کہ مئی کے پہلے ہفتے میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 252 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار سو سے زائد زخمی ہوئے۔
 
خبر کا کوڈ : 727704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش