0
Sunday 27 May 2018 22:45

کراچی والے ایک اور ہیٹ ویو کے لئے ہوجائیں تیار

کراچی والے ایک اور ہیٹ ویو کے لئے ہوجائیں تیار
اسلام ٹائمز۔ اہلیان کراچی ایک اور ہیٹ ویو کے لئے تیار ہوجائیں کیوں کہ پیر سے شہر میں دوبارہ شدید گرمی پڑنے والی ہے۔ گزشتہ کچھ روز سے شہر قائد کا موسم کچھ بہتر تھا تاہم محکمہ موسمیات نے کل سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق پیر سے جمعرات تک پارہ 40 سے 44 ڈگری تک جائے گا۔ جمعرات کو پارہ 44 تک جانے کے ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب بھی 10 فیصد رہ جائے گا۔ واضح رہے کہ 18 مئی کو محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ 6 روز کے دوران سمندری ہوائیں رُکنے سے کراچی کے شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سے قبل بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 727733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش