0
Sunday 27 May 2018 23:11

سیدہ خدیجہ الکبریٰ حسن سیرت، بلند کردار اور شرافت کا نمونہ تھیں، شاہ عبدالحق قادری

سیدہ خدیجہ الکبریٰ حسن سیرت، بلند کردار اور شرافت کا نمونہ تھیں، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے میمن مسجد میں اُم المومنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کے یوم وصال کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ حسنِ سیرت، اعلیٰ اخلاق، بلند کردار، عزت و عظمت، شرافت کا نمونہ تھیں، آپ نے اپنے مال کے ذریعے دین اسلام کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسلام ہی ہے جس نے عورت کو مکرم و محترم مقام عطا کیا اسلام نے عورت کو جو حقوق دیئے وہ دنیا کے دیگر مذاہب دینے سے قاصر ہیں۔ شاہ عبد الحق کا مزید کہنا تھا کہ سیدہ بی بی خدیجہ کے کردار سے روشنی حاصل کرکے ایک عورت ماں، بہن، بیٹی اور بہو کے طور پر خاندان اور معاشرے کے لئے تعمیری کردار ادا کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں ایسی نسل پروان چڑھے گی جو امت کے زوال کو عروج میں بدل کر اسلام کو پھر سے ایک معاشی اور سیاسی قوت بنا دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کی تاریخ ’’حقوق نسواں‘‘ کے حوالے سے نہایت درخشندہ روایات کی امین رہی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان خواتین اُمہات المومنینؓ کی سیرت و کردار کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے اپنی زندگی کی راہیں متعین کریں اسی میں فلاح و کامیابی مضمر ہے۔
خبر کا کوڈ : 727746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش