0
Sunday 27 May 2018 23:47

آئی ایس آئی نے حکومتی احکامات پر فیض آباد دھرنا ختم کروایا، وزارت دفاع

آئی ایس آئی نے حکومتی احکامات پر فیض آباد دھرنا ختم کروایا، وزارت دفاع
اسلام ٹائمز۔ فیض آباد دھرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا؟ آپریشن کیوں ناکام ہوا؟ وزیرِاعظم کے دفتر میں طویل اجلاس کے بعد دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کا اختیار کس کو دیا گیا؟ دھرنے والوں کو مذاکرات پر کس نے آمادہ کیا؟ وزارتِ دفاع کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے۔ مذاکرات کی ناکامی کی وجہ وزیرِ قانون زاہد حامد کے استعفے پر حکومتی موقف تھا۔ آپریشن میں ناکامی کے بعد دھرنا قائدین انتہائی جذباتی تھے، اس کے باوجود آئی ایس آئی نے انہیں مذاکرات کیلئے راضی کیا اور معاملے کے پرامن حل کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے حمایت ملنے کے بعد دھرنا قائدین نے پوری حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، لیکن آئی ایس آئی کی طرف سے دھرنا قائدین کو اپنے اصل مطالبات تک محدود رہنے پر راضی کیا گیا۔ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ مظاہرین کیخلاف آپریشن اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کے درمیان موثر کوآرڈینشن نہ ہونے کے باعث ناکام ہوا۔
 
 
خبر کا کوڈ : 727756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش