0
Monday 28 May 2018 13:43

ڈی آئی خان، تمام تدبیریں رائیگاں، ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور سانحہ، پولیس اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان، تمام تدبیریں رائیگاں، ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور سانحہ، پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے عفریت پہ قابو پانے کی تمام تدبیریں رائیگاں گئی ہیں۔ نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے دن دیہاڑے شہر کی مصروف ترین شاہراہ پہ فائرنگ کرکے اسپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں قتل کر ڈالا ہے۔ ٹارگٹ کلرز ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سرکلر روڈ پہ اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے سامنے اسپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل حیات اللہ موٹر سائیکل پہ جارہے تھے کہ نامعلوم ٹارگٹ کلرز پیچھے سے آئے اور تاک تاک وقفے وقفے سے فائرنگ کی۔ متعدد گولیاں لگنے سے حیات اللہ شدید زخمی ہوکر گر پڑے۔ شہریوں نے فوری طور پر قریب ہی واقع سول ہسپتال میں انہیں منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ کینٹ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 727884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش