QR CodeQR Code

شفاف الیکشن کیلئے ریاستی اداروں کو غیر جانبدار کردار ادا کرنا ہوگا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

28 May 2018 15:04

تربت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ سی پیک میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ گوادر پورٹ کے معاہدے میں کچھ نہیں مل رہا۔ گوادر پورٹ کا اختیار بلوچستان کے پاس ہونا چاہیئے۔ ریونیو میں گوادر اور بلوچستان کو حصہ ملنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہوگا۔ الیکشن میں ریاستی ادارے اپنا غیر جانبدار کردار ادا کریں۔ کنگز پارٹی کے قیام نے شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان پیدا کیا ہے۔ سی پیک سے کچھ حاصل نہیں ہو رہا ہے۔ گوادر کی ترقی ایک خوبصورت خواب کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ملک کی ترقی صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد سے مشروط ہے۔ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے اور ریاستی ادارے الیکشن کے عمل میں اپنا کردار غیر جانبدارانہ ادا کریں۔ کنگز پارٹیاں ہر دور میں بنتی رہی ہیں، لیکن اس بار کنگ پارٹی کے بننے سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔ غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کیلئے جمہوری وسیاسی پارٹیاں اپنا کردار ادا کریں۔ سی پیک میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ گوادر پورٹ کے معاہدے میں کچھ نہیں مل رہا ہے۔ گوادر پورٹ کا اختیار بلوچستان کے پاس ہونا چاہیئے۔ ریونیو میں گوادر اور بلوچستان کو حصہ ملنا چاہیئے۔ روزگار اور کاروبار میں مقامی لوگوں کو اولیت دینی ہوگی۔

 


خبر کا کوڈ: 727906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727906/شفاف-الیکشن-کیلئے-ریاستی-اداروں-کو-غیر-جانبدار-کردار-ادا-کرنا-ہوگا-ڈاکٹر-عبدالمالک-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org