0
Monday 28 May 2018 16:16

کراچی، گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

کراچی، گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ملنگ گوٹھ کے ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے ملنگ گوٹھ کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گھر میں آگ ایک خاتون نے لگائی، جن کا دماغی توازن درست نہیں ہے، خاتون نے گھر میں جیسے ہی آگ لگائی، تو اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود تمام افراد بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 727941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش