QR CodeQR Code

ڈی آئی خان دہشتگردوں کے رحم و کرم پہ، 5 ماہ میں 20 سانحات

28 May 2018 17:40

یکم جنوری سے 28 مئی کے دوران ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے 20 واقعات میں 18 افراد جاں بحق ہوئے، جس میں 7 پولیس اہلکار، 1 سکیورٹی اہلکار جبکہ 10 شہری شامل ہیں۔ خصوصی رپورٹ کے مطابق رواں سال دہشتگردی کے 20 واقعات میں 52 افراد زخمی ہوئے، جن میں 11 پولیس اہلکار، 4 سکیورٹی فورسز کے اہلکار، 4 ایف سی اہلکار جبکہ 33 شہری زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 20 واقعات رونما ہوئے، جس میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 52 افراد ذخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 28 مئی کے دوران ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے 20 واقعات میں 18 افراد جاں بحق ہوئے۔ جس میں 7 پولیس اہلکار، 1 سکیورٹی اہلکار جبکہ 10 شہری شامل ہیں۔ خصوصی رپورٹ کے مطابق رواں سال دہشتگردی کے 20 واقعات میں 52 افراد زخمی ہوئے۔ جن میں 11 پولیس اہلکار، 4 سکیورٹی فورسز کے اہلکار، 4 ایف سی اہلکار جبکہ 33 شہری زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے زیادہ تر واقعات ڈیرہ شہر میں ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 727948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727948/ڈی-ا-ئی-خان-دہشتگردوں-کے-رحم-کرم-پہ-5-ماہ-میں-20-سانحات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org