0
Monday 28 May 2018 19:33

پشاور، بے ہنگم رش کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پلان تشکیل

پشاور، بے ہنگم رش کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پلان تشکیل
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی نے کہاہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک وارڈن پولیس کا رمضان المبارک کے آخری عشروں کے دوران ٹریفک کے ہجوم کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ٹریفک کی مد میں سہولیات دینے کے لئے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیاہے، جس کے تحت ٹریفک اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ڈیوٹیوں پر طلب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی تین شفٹیں کردی جائیں گی تاکہ عید کی خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ ٹریفک ایجوکیشن مہم کے تحت 15 رمضان المبارک سے چاند رات تک ٹریفک وارڈن پولیس کے پشاور میں 4 مختلف مقامات پر سٹالز لگائے جائینگے، جن میں عوام کو ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم کی مد میں پمفلٹ، سٹیکرز اور انعامات بھی تقسیم کئے جائینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹریفک پولیس کے افسران سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار سخت گرمی اور روزہ کی حالت میں بہتر ڈیوٹی دے رہے ہیں اور ان کے لئے افطاری کا مکمل بندوبست کیا گیا ہے اور اسی طرح ٹریفک پولیس کے شہداء کے لئے بھی رمضان پیکج بھیج دیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری یہ کوشش ہے کہ عوام کو ٹریفک کی مدمیں تمام تر سہولیات مہیا کریں اور رمضان المبارک کے آخری عشروں کے دوران پشاور کے تمام بازاروں میں رش میں اضافہ ہوجاتاہے او ر اس کے لئے ٹریفک کی تین شفٹیں کی جائیں گی اور رات گئے تک ٹریفک وارڈن کے اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اسی طرح ٹریفک کے رائیڈرز ،موبائل اور فورلفٹر بھی 24 گشت کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 727968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش