0
Monday 28 May 2018 20:35

خیبر پختونخوا، منظور آفریدی کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ واپس

خیبر پختونخوا، منظور آفریدی کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ واپس
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے منظور آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نگراں وزیراعلٰی بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمٰن نے ہفتے کے روز منظور آفریدی کو نگراں وزیراعلٰی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق اُس وقت فیصلے کا عمران خان کی جانب سے خیر مقدم بھی کیا گیا تھا۔ تاہم منظور آفریدی پر تحریک انصاف کے سینیٹر کے بھائی ہونے پر اپوزیشن سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے بھی تنقید کی جارہی تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی احتساب عدالت میں اس فیصلے پر سوالات اٹھائے تھے، ان تمام تنقیدوں کے بعد باخبر ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوبارہ مل بیٹھ کر نئے نگراں وزیراعظم کا نام سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 727973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش