0
Monday 28 May 2018 23:44

راؤ انوار کے خلاف نیب میں درخواست دائر، منی لانڈرنگ کا الزام

راؤ انوار کے خلاف نیب میں درخواست دائر، منی لانڈرنگ کا الزام
اسلام ٹائمز۔ جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد نے واقعے میں ملوث سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کیخلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان نے راؤ انوار کیخلاف نیب میں درخواست جمع کرا دی۔ نقیب کے والد نے راؤ انوار پر منی لانڈرنگ کا الزام لگاتے ہوئے نیب سے درخواست کی کہ راؤ انوار کے اثاثہ جات کی چھان بین کی جائے۔ بعد ازاں کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نقیب اللہ کے والد محمّد خان نے کہا کہ میرے بیٹے نقیب کے خون کا سودا نہیں ہو سکتا، راؤ انوار نے اربوں روپے کا ناجائز دھن کمایا ہے، جس پر اس کے خلاف نیب میں درخواست دے دی ہے۔ محمد خان نے کہا کہ کل ہم سندھ حکومت کے متعصبانہ رویئے کے خلاف بھی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے، سندھ حکومت راؤ انوار کو وی آئی پی پروٹوکول دے رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ راؤ انوار کے ساتھ عام قیدی جیسا سلوک کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 727988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش