QR CodeQR Code

یورپی یونین کی عمارت کے ہابر ہزاروں افراد کا جوتے رکھ کر اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج

29 May 2018 01:45

اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری مہم گروپ نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں پر صیہونی افواج کے مظالم کے خلاف یورپی یونین کی عمارت کے ہابر ہزاروں افراد نے جوتے رکھ کر احتجاج کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے یورپی یونین کونسل کی عمارت کے باہر جوتوں کے 4500 جوڑے رکھ کر احتجاج کیا۔ اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے شہری مہم گروپ نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا۔ مہم گروپ کی جانب سے کہا گیا کہ یورپی ممالک کی حکومتیں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ اسرائیلی فوج 2 ماہ کے دوران بچوں سمیت 110 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 728006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/728006/یورپی-یونین-کی-عمارت-کے-ہابر-ہزاروں-افراد-کا-جوتے-رکھ-کر-اسرائیلی-مظالم-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org