QR CodeQR Code

اساتذہ اپنے مقدس پیشے کو بدنام نہ کریں،اس یونیورسٹی میں پڑھنے والی خواتین آپکی مائیں،بہنیں اور بیٹیاں ہیں، ڈاکٹر نجمہ نجم

18 May 2011 16:30

اسلام ٹائمز: قراقرم انٹرنشینل یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے کہا کہ ہر معاشرے میں اُستاد کا خاص مقام اور مرتبہ ہوتا ہے اگر اُستاد خود اپنے اصل مقاصد کی طرف توجہ دینے کی بجائے سیاست کرنے لگے اور طلبہ کو احتجاج پر اُکسائے تو اُستاد کا تقدس مجروح ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بر عناصر گزشتہ کچھ سالوں سے بالواسطہ اور بلا واسطہ انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں


گلگت:اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنشینل یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجم نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی رٹ کو چلینج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائِیگی۔ میری مفاہمتی سوچ اور قوت برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ مشرف ہال میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ مٹھی بر عناصر گزشتہ کچھ سالوں سے بالواسطہ اور بلا واسطہ انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، اُن کے مسائل کا ہم نے بغور جائزہ لیا، اُنہیں حقائق سے آگاہ کیا، مگر اُنہوں نے ہماری مفاہمتی پالیسی کو ہماری کمزوری سمجھا اور احتجاج کی راہ کو اپناتے ہوئے یونیورسٹی کو بدنام کرنے کے لئے سڑکوں پر آگئے۔ حالانکہ اُنکے پاس اپیل کرنے کا فورم بھی موجود تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں پڑھنے والی خواتین کو ہراساں نہ کیا جائے کیونکہ اس یونیورسٹی میں پڑھنے والی خواتین آپکی مائیں، بیٹیاں اور بہنیں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں اُستاد کا خاص مقام اور مرتبہ ہوتا ہے اگر اُستاد خود اپنے اصل مقاصد کی طرف توجہ دینے کی بجائے سیاست کرنے لگے اور طلبہ کو احتجاج پر اُکسائیں تو اُستاد کا تقدس مجروح ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے ملک میں قانون سب سے بالاتر ہے اسی طرح کے آئی یو میں اس کے قواعد و ضوابط بالاتر ہیں جن کا احترام اساتذہ، ملازمین اور طلباء پر لازم ہے، اگر کسی کو اس فیصلے پر تحفظات ہوں تو وہ سپریم باڈی سے رجوع کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 72802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/72802/اساتذہ-اپنے-مقدس-پیشے-کو-بدنام-نہ-کریں-اس-یونیورسٹی-میں-پڑھنے-والی-خواتین-آپکی-مائیں-بہنیں-اور-بیٹیاں-ہیں-ڈاکٹر-نجمہ-نجم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org