0
Tuesday 29 May 2018 13:24

ہیٹ ویو کا آج سے کراچی کی طرف رخ، پارہ 45 تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو کا آج سے کراچی کی طرف رخ، پارہ 45 تک جانے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آج پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جبکہ آج سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو جمعرات تک جاری رہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کر دیا، جہاں ہیٹ ویو آج سے کراچی کا رخ کرے گی۔ آج سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ آج شہر کا پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے اور دن بھر سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے۔ دن ایک بجے شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں ہوا بند، جبکہ نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، دن کے اوقات میں مغرب اور شمال مغرب کی جانب سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران خاص طور پر روزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کیا جائے، اس کے علاوہ باہر نکلتے وقت چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 728100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش