QR CodeQR Code

چارسدہ، ہری چند میں میت دفنانے کے تنازعے پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق 1 زخمی

29 May 2018 18:24

حکیم اللہ نامی شہری کی نماز جنازہ کیبعد تدفین کا عمل جاری تھا کہ اس دوران مقتولین کے چچا زاد بھائی نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی, جسکے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا ہے، مرنے والے تمام افراد ایک دوسرے کے رشتہ دار اور چچا زاد بھائی بتائے جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے تحصیل تنگی میں میت دفنانے کے تنازعہ پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحصیل تنگی کے علاقہ ہری چند میں میت کو قبرستان میں دفنانے کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، حکیم اللہ نامی شہری کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کا عمل جاری تھا کہ اس دوران مقتولین کے چچا زاد بھائی نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں حمید، معاذ اللہ، اسحاق اور ذیشان موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا۔ واضح رہے کہ مرنے والے تمام افراد ایک دوسرے کے رشتہ دار اور چچا زاد بھائی بتائے جاتے ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے کے بعد تھانہ مندنی پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 728211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/728211/چارسدہ-ہری-چند-میں-میت-دفنانے-کے-تنازعے-پر-فائرنگ-4-افراد-جاں-بحق-1-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org