0
Tuesday 29 May 2018 19:35

اسلامی تحریک 8 جون کو یوم القدس منائے گی، ملک بھر میں ریلیاں ہوں گی

اسلامی تحریک 8 جون کو یوم القدس منائے گی، ملک بھر میں ریلیاں ہوں گی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 23 رمضان المبارک مطابق 8 جون کو القدس ریلیاں ملک بھر میں نکالی جائیں گی۔ جن میں سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکنان شریک ہوکر فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اس حوالے سے سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں شیعہ علما کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ یوتھ اور دیگر جماعتیں ریلیوں کا اہتمام کریں گی۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی قیادت میں لاہور پریس کلب سے پی آئی اے بلڈنگ تک ریلی نکالی جائے گی۔ جس سے متحدہ مجلس عمل کی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 728217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش