0
Tuesday 29 May 2018 21:24

پشاور، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار

پشاور، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس نے سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان سمیت 195 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں ضلع کے چاروں ڈویژنز کے ایس پیز کی قیادت میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے دیگر پولیس ٹیموں کے ہمراہ سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان سمیت 195 جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، انکے قبضے سے مجموعی طور پر 7 عدد کلاشنکوف، 45 عدد پستول، 3 عدد بندوق، 2 عدد رائفل، 2 عدد ریپیٹر، سینکڑوں کارتوس، 16 کلوگرام چرس، 4 کلو گرام ہیروئن اور 6 بوتل شراب برآمد کرکے گرفتار ملزمان کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ علاوہ ازیں دیگر کارروائیوں کے دوران تحفظ مکانات ایکٹ کے تحت 33 غیر رجسٹر کرایہ داروں کے خلاف بھی مقدمات درج رجسٹر کرکے حوالات منتقل کیا۔
خبر کا کوڈ : 728223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش