0
Tuesday 29 May 2018 22:23

ملک کے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دی گئیں

ملک کے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک کے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں جبکہ 4 اضلاع کی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں کے خلاف جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالتی فیصلے میں ملک بھر کے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ازسر نو قواعد کے مطابق اضلاع میں حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ نئی حلقہ بندیاں کرتے ہوئے ہر نشست پر آبادی کا تناسب مدنظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

جن علاقوں کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دی گئیں ان میں جھنگ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لوئر دیر شامل ہیں جبکہ بہاولپور، رحیم یار خان، چکوال اور بٹگرام کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حلقہ بندیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں 108 درخواستیں زیرسماعت ہیں جن میں سے ہائی کورٹ نے 40 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
خبر کا کوڈ : 728225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش