QR CodeQR Code

انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس نے چرنجیت سنگھ کے قتل کا نوٹس لے لیا

30 May 2018 12:55

صلاح الدین محسود نے سی سی پی او پشاور کو چرنجیت سنگھ کے قاتلوں کو ترجیحی بنیادوں پر گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ہفتے میں واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس صلاح الدین محسود نے سکھ کمیونٹی کے راہنما چرنجیت سنگھ کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے سی سی پی او پشاور کو چرنجیت سنگھ کے قاتلوں کو ترجیحی بنیادوں پر گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ہفتے میں واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق چرنجیت سنگھ کو گذشتہ روز نامعلوم ملزمان نے اُس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا جب وہ بڈھ بیر کے علاقے اسکیم چوک میں واقع اپنی دکان میں موجود تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں چرنجیت سنگھ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ واقعے کا مقدمہ انقلاب پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ اقلیتی کمیونٹی کے مطابق چرنجیت سنگھ ایک امن پسند رہنما تھے، جو نہ صرف سکھ کمیونٹی کا ایک اہم نام تھے، بلکہ مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے بھی ان کی بے شمار خدمات تھیں۔


خبر کا کوڈ: 728324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/728324/انسپکٹر-جنرل-خیبر-پختونخوا-پولیس-نے-چرنجیت-سنگھ-کے-قتل-کا-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org