0
Wednesday 30 May 2018 13:16

پشاور شدید گرمی کی لپیٹ میں، روزہ داروں کی حالت غیر

پشاور شدید گرمی کی لپیٹ میں، روزہ داروں کی حالت غیر
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور دوسرے روز بھی ہیٹ سٹروک کی لپیٹ میں رہا۔ شدید گرمی کے باعث درجنوں مزدوروں کی حالت ابتر ہونے کے باعث ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا، جبکہ سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، حبس میں اضافہ کے باعث سنٹرل جیل پشاور میں خواتین اور بچوں میں مختلف بیماریاں پھیل گئی ہیں، جبکہ شہر میں معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ پشاور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت زرو پکڑ گئی ہے اور روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث صوبائی دارالحکومت پشاور میں نہروں اور سوئمنگ پولز میں شہریوں کا رش لگ گیا ہے، بیشتر شہری برف خانے کے ٹھنڈے پانی سے بھی نہا رہے ہیں جسے ماہرین صحت نے خطرناک قرار دیا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہونے کے باوجود خریداری نہ ہونے کے برابر ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث برف کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور برف کی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ غیر معیاری اور مضر صحت برف کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گرمی کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ سے بھی شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 728339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش