0
Wednesday 30 May 2018 14:54

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اور بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔  شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے، جبکہ گرمی کی تپش 48 ڈگری محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 4 فیصد ہے۔ شدید گرمی کی یہ لہر جمعرات کو بھی برقرار رہے گی اور جمعہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی ہوگی۔ معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران خاص طور پر روزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کیا جائے، اس کے علاوہ باہر نکلتے وقت چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 728363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش