QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکہ، 2 اہلکار جاں بحق

30 May 2018 18:29

یہ واقعہ آج تحصیل دتہ خیل کے دور افتادہ علاقے مداخیل میں پیش آیا جہاں پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنا دیا گیا۔ رپورٹس کیمطابق واقعے میں لانس نائیک مومن اور سپاہی سلیم اللہ شہید ہوئے ہیں، جبکہ سپاہی سردار اکبر، شاکر اور لانس نائیک عاصم مختیار زخمی ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آج تحصیل دتہ خیل کے دور افتادہ علاقے مداخیل میں پیش آیا، جہاں پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنا دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق واقعے میں لانس نائیک مومن اور سپاہی سلیم اللہ شہید ہوئے ہیں، جبکہ سپاہی سردار اکبر، شاکر اور لانس نائیک عاصم مختیار زخمی ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پچھلے کئی مہینوں سے ریموٹ کنٹرول اور بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، جن میں سکیورٹی اہکاروں سمیت عام لوگ بھی ان دھماکوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ پچھلے مہینے شمالی وزیرستان میں کرفیو کے دوارن 2 ریموٹ کنٹرول دھماکے ہوئے تھے، جس میں 1 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 728448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/728448/شمالی-وزیرستان-میں-سکیورٹی-فورسز-کی-گاڑی-پر-بم-دھماکہ-2-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org