0
Wednesday 30 May 2018 18:54

نواز شریف اب اتنے خوفزدہ ہیں کہ ان کو اپنے ہی کارکنوں سے خوف آرہا ہے، حلیم عادل شیخ

نواز شریف اب اتنے خوفزدہ ہیں کہ ان کو اپنے ہی کارکنوں سے خوف آرہا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے عادل ہاؤس پر کارکنوں سے ملاقات کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف عوام میں جانے کی باتیں اب نہ کریں کیوں کہ عوام ان کو رد کر چکی ہے، وہ خود عوام سے اتنا خوفزدہ ہوچکے ہیں کہ اپنے ہی کارکنوں سے خوف آتا ہے۔ انہوں نے کہا سندھ میں پیپلز پارٹی نے دس سالوں میں عوام کے حقوق پامال کئے ہیں، زرداری حکومت نے عوام سے لوٹی کپڑا مکان دینے کے بجائے چھینا ہے، سرکاری زمینوں پر قبضے کئے گئے ہیں، سندھ کے جنگلات پر قبضے کئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا زرداری سندھ میں پیسے اور طاقت کے زور پر الیکشن لڑنا چاہتا ہے، ان کو عوام کی کوئی ضرورت نہیں ہے، زرداری عوام کے ضمیر کو خریدنا چاہتا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا عوام اس بار اپنے ضمیر کا فیصلہ کرے گی اور ان کرپٹ حکمرانوں کو دوبارہ منتخب نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے، سندھ میں زرداری نے دھاندلی پلاننگ کی ہوئی ہے، الیکشن کمیشن موثر حکمت عملے سے الیکشن کو شفاف بنائے۔ انہوں نے کہا سندھ بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کھڑا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 728455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش