QR CodeQR Code

نوشہرہ، نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں اسلام آباد ہائیکورٹ کا نائب قاصد قتل

30 May 2018 20:41

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایاز موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے اس کی نعش ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے نائب قاصد کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق چارسدہ سے تعلق رکھنے والا ایاز سحری کے بعد اپنی موٹرسائیکل پر سوار نوشہرہ کی طرف جا رہا تھا جب خویشگی پایاں کے قریب نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایاز موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے اس کی نعش ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کے لواحقین کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں، جس پر تھانہ کالا میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی مردان سے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔


خبر کا کوڈ: 728468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/728468/نوشہرہ-نامعلوم-ملزمان-کے-ہاتھوں-اسلام-آباد-ہائیکورٹ-کا-نائب-قاصد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org