QR CodeQR Code

نیب کا سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور میئر کراچی وسیم اختر کیخلاف تحقیقات کا حکم

30 May 2018 23:25

سہیل انور سیال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایات پر تحقیقات ہوں گی۔ نیب نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء، سابق وزیر داخلہ سندھ اور موجودہ میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف بھی شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے، ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور 10 ارب روپے کی خوردبرد کا الزام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ سندھ اور میئر کراچی کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور میئر کراچی وسیم اختر کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایات پر تحقیقات ہوں گی۔ نیب نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء، سابق وزیر داخلہ سندھ اور موجودہ میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف بھی شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے، ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور 10 ارب روپے کی خوردبرد کا الزام ہے۔


خبر کا کوڈ: 728502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/728502/نیب-کا-سابق-وزیر-داخلہ-سندھ-سہیل-انور-سیال-اور-میئر-کراچی-وسیم-اختر-کیخلاف-تحقیقات-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org